حضرت ابراہیم بن ادھم رحمہ اللّٰہ سے لوگوں نے پوچھا: ہم دعائیں کرتے ہیں لیکن قبول نہیں ہوتیں، اس کی کیا وجہ ہے؟ آپ رحمہ اللّٰہ نے فرمایا: تمہارے دل دس وجوہات کی بنا پر مردہ ہو چکے ہیں تم اللّٰہ کو پہچانتے ہو، لیکن اس کا حق ادا نہیں کرتے تم رسول اللّٰہ ﷺ سے محبت کا دعویٰ کرتے ہو، لیکن ان کی سنت کو چھوڑ دیتے ہو تم قرآن کی تلاوت کرتے ہو، لیکن اس پر عمل نہیں کرتے تم اللّٰہ کی نعمتیں کھاتے ہو، لیکن اس کا شکر ادا نہیں کرتے تم کہتے ہو کہ شیطان تمہارا دشمن ہے، لیکن اس کی پیروی کرتے ہو تم جنت کو برحق مانتے ہو، لیکن اس کے لیے عمل نہیں کرتے تم جہنم کو برحق مانتے ہو، لیکن اس سے بچنے کی کوشش نہیں کرتے تم موت کو برحق مانتے ہو، لیکن اس کی تیاری نہیں کرتے تم دوسروں کے عیب تلاش کرتے ہو، لیکن اپنے عیب بھول چکے ہو تم اپنے مردوں کو دفن کرتے ہو، لیکن ان سے عبرت حاصل نہیں کرتے
بھلا وہ کون ہے کہ جب کوئی بے قرار اسے پکارتا ہے تو وہ اس کی دعا قبول کرتا ہے ، اور تکلیف دور کر دیتا ہے (القرآن 27:62)