حضرت ابراہیم بن ادھم رحمہ اللّٰہ سے لوگوں نے پوچھا: ہم دعائیں کرتے ہیں لیکن قبول نہیں ہوتیں، اس کی کیا وجہ ہے؟ آپ رحمہ اللّٰہ نے فرمایا: تمہارے دل دس وجوہات کی بنا پر مردہ ہو چکے ہیں
- تم اللّٰہ کو پہچانتے ہو، لیکن اس کا حق ادا نہیں کرتے
- تم رسول اللّٰہ ﷺ سے محبت کا دعویٰ کرتے ہو، لیکن ان کی سنت کو چھوڑ دیتے ہو
- تم قرآن کی تلاوت کرتے ہو، لیکن اس پر عمل نہیں کرتے
- تم اللّٰہ کی نعمتیں کھاتے ہو، لیکن اس کا شکر ادا نہیں کرتے
- تم کہتے ہو کہ شیطان تمہارا دشمن ہے، لیکن اس کی پیروی کرتے ہو
- تم جنت کو برحق مانتے ہو، لیکن اس کے لیے عمل نہیں کرتے
- تم جہنم کو برحق مانتے ہو، لیکن اس سے بچنے کی کوشش نہیں کرتے
- تم موت کو برحق مانتے ہو، لیکن اس کی تیاری نہیں کرتے
- تم دوسروں کے عیب تلاش کرتے ہو، لیکن اپنے عیب بھول چکے ہو
- تم اپنے مردوں کو دفن کرتے ہو، لیکن ان سے عبرت حاصل نہیں کرتے
Comments
Post a Comment